19 مئی 2015 - 09:59
یمن: سعودی جارحیت کے خلاف زبردست مظاہرے

یمن کے عوام نے پیر کو صنعا میں احتجاجی مظاہرہ کر کے سعودی حملوں اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کی مذمت کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پیر کے دن یمن کے دارالحکومت صنعا میں "محاصرہ توڑو" کے زیر عنوان زبردست مظاہرہ کیا گیا- المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ہونے والا مظاہرہ، یمن پر سعودی جارحیت کے آغاز کے بعد سے سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ شمار ہوتا ہے- مظاہرین نے سعودی عرب کی جارحیت اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کی سخت مذمت کی- واضح رہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے پانچ روزہ عارضی جنگ بندی کے دوران بھی بارہا یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے- عارضی جنگ بندی کی مدت گذشتہ رات ختم ہونے کے ساتھ ہی سعودی جنگی طیاروں نے یمنی عوام پر ایک بار پھر وحشیانہ حملے شروع کردیئے ہیں.

.......

/169